اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے شہر پیشاور میں دہشتگردوں کی جانب سے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام پر پاکستان کی عوام اور حکومت کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے مقابلے کے لئے پاکستان کی حکومت کےساتھ مکمل تعاون کے لئے آمادہ ہے۔ صدر مملکت حسن روحانی نے مزید کہا کہ پیشاور شہر میں اسکولی بچوں پر وحشتناک دہشتگردانہ حملہ نہایت ہی افسوسناک ہے، کہ جس کے نتیجے میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے جام شہادت نوش کیا، اور اس واقعہ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ انتہاپسند اور تشدد کے مقابلے اور دہشتگردی کی جڑوں کو کاٹنے کے لئے، علاقے کی تمام حکومتوں اور عالمی برادری کے ٹھوس عزم و ادارے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے مرکز پیشاور میں ایک آرمی اسکول پر دہشتگردوں کے وحشینانہ حملے میں 140 اسکول بچے شہید اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
.......
/169